۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تصاویر/ مراسم تشییع همسر شهید مطهری

حوزہ/ شہید آیت اللہ مطہری کی اہلیہ کی تشییع جنازہ اور تدفین آج شام قم المقدسہ میں مسجد امام حسن عسکری (ع) سے حرم حضرت معصومہ (ع) انجام پائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید آیت اللہ مطہری کی اہلیہ کی تشییع جنازہ اور تدفین آج شام قم المقدسہ میں مسجد امام حسن عسکری (ع) سے حرم حضرت معصومہ (ع) انجام پائی، اس موقع پر علماء، سیاسی و ثقافتی شخصیات اور صوبہ قم کے لوگ موجود تھے۔

آیت اللہ سبحانی کی امامت میں نماز کے بعد مرحومہ کے جسد خاکی کو کریمہ اہل بیت حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، اس تقریب میں شرکت کرنے والی شخصیات میں حوزہ علمیہ کی سپریم کونسل اور مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ سید احمد خاتمی، مصلحت کونسل کے رکن علی لاریجانی، مجلس خبرگان رہبری کے رکن آیت اللہ عباس کعبی، اور آیت اللہ مہدی شب زندہ دار کے علاؤہ مراجع تقلید کے نمائندے بھی شریک تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .